قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیر اعظم کو بھجوا دیئے ،ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ،حکومت ٹی او آرز پر عملدر آمد کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے ۔خط کامتن
سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 11:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیئے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھا جس کے ساتھ متفقہ طور پر تیار کئے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی نقل اور مشترکہ اعلامیہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔
قائد حزب اختلاف کی طرف سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں لہذا حکومت ان ٹی او آرز پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائے۔خط میں اپوزیشن جماعتوں کے معاملہ پر ہونے والے اجلاسوں کی روداد بھی شامل ہے ۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقاتوں میں وزیر اعظم کو بھجوائے خط پر بھی مشاورت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.