ژوب سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد، پشین سے افغانی گرفتار
جمعرات 5 مئی 2016 11:35
ژوب / کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء )سیکورٹی فورسز نے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد کر لیں، جبکہ پشین کے علاقے سے افغان پولیس کے اہلکارکو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہژوب کے نواحی علاقے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے میں تخریب کاری کے لئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور سرنگیں ذخیرہ کی ہوئی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 12سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد 74عدد ڈیٹونیٹر60 میٹر ایکسپلوزیو تار اور بیٹریاں برآمد کر لیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ اپریشن جاری ہے۔ علاوہ ازیں حساس ادارے کے اہلکاروں نے ضلع پشین کی کلی تراٹہ کے قریب موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے افغان پولیس کے اہلکارکو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.