جڑواں شہروں میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی
جمعرات 5 مئی 2016 14:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) جڑواں شہروں میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی کے بعد تیسرے روز بھی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاری رہا جس کے دوران 45 افغانیوں سمیت 115 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن میں پوش علاقوں تک رسائی کیلئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ حکام سے درخواست‘ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملے کی دھمکی کے بعد پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔
تین روز کے دوران پولیس اور رینجرز نے نمل یونیورسٹی‘ قائداعظم یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں اور ان سے ملحقہ کچی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جن میں 45 افغانیوں سمیت 115 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ملزمان کو جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس اور رینجرز نے جڑواں شہروں کے پورش علاقوں میں سرچ آپریشن کیلئے رسائی حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے تاکہ سرچ آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر کے جڑواں شہروں سے سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.