کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں لڑکی سے زیادتی نہیں کی ،آئی جی آفس سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ‘ ملزم ڈی ایس پی عمران بابر جمیل
جمعرات 5 مئی 2016 14:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)کاہنہ کے علاقہ میں 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے کہا ہے کہ کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ لڑکی سے زیادتی نہیں کی ،مجھے آئی جی آفس سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ الزام لگانے والی لڑکی اور ڈی ایس پی کے طبی معائنے کے ساتھ وقوعہ کی جگہ سے بھی شواہد اکٹھے جائیں گے جسکی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے قائم کی جاسکے گی ۔
پولیس کی حراست میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے کہا کہ لڑکی نے زیادتی کا الزام لگایا ہے ۔ لڑکی کی طبیعت خراب تھی اور اسے اس کے گھر والے ہسپتال بھی لے کر گئے ۔(جاری ہے)
میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ میں نے لڑکی سے زیادتی نہیں کی ۔ ملزم نے مزید کہا کہ 2010اور 2012ء میں بھی الزامات سے نہ صرف بری ہوا بلکہ اسی مقام پر اسی سٹیٹس پر بحال ہوا ۔
میرے خلاف آئی جی آفس سے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عمارہ اطہر نے کہا کہ عمران بابر جمیل پولیس کے ڈی ایس پی ہیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے الزام کے بعد نہ صرف لڑکی بلکہ ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کا بھی طبی معائنہ کے ساتھ وقوعہ کی جگہ سے بھی شواہد اکٹھے کئے جائیں گے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی گھروں میں کام کرتی ہے ۔ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ملزم کی طرف سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے جانے پر سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اس حوالے سے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے تو دیکھیں گے ۔علازہ ازیں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی پولیس ٹیم تشکیل دیدی ہے جو اس حوالے سے تحقیقات کرے گی ۔ ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بھی شامل ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم بابر جمیل اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے محکمہ پولیس میں بطور او ایس ڈی ہے ۔ ملزم کے حوالے سے کئی دلچسپ واقعات بھی مشہور ہیں جس کے مطابق بطور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعیناتی کے دوران رپٹ کا اندراج بھی کیا جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی دھماکے سے پہلے ان سے اجازت کیوں نہیں لی ۔ ملزم بابر جمیل اپنے پولیس افسران کے ڈاکوؤں اور چوروں سے روابط کے حوالے سے بھی پریس کانفرنس کر چکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.