کے پی کے حکومت کو صوبے کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ‘ہارون بشیر بلور
حکومت نے دوسرے شعبوں کی طرح صحت کے شعبے کو بھی روایتی بے حسی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ڈینگی وائرس ، نمونیہ اور خسرہ جیسے امراض پر قابو نہیں پایا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے،بیان
جمعرات 5 مئی 2016 18:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور نے صوبے میں صحت کی ناگفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت کی نا قص صحت پالیسی کے باعث ہزا روں افراد مختلف موزی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت نے صوبے کے غریب عوام کو وبائی امراض کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔
اے این پی سیکر ٹریٹ سے جا کرد ہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت نے شوکت خانم ہسپتال کے قیام کیلئے زمین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں بھی ہر ممکنہ مدد فراہم کی تھی، اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ صوبے میں علاج کی سہولیات کو بڑھایا جائے اور سیاسی اختلافات کو رکاوٹ بننے نہیں دیا جائے۔(جاری ہے)
تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے دوسرے شعبوں کی طرح صحت کو بھی اپنی روایتی تنگ نظری کے باعث سست روی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے جس کا واضح ثبوت آئے روز موذی امراض سے ہونے والی ہلاکتیں ہیں اور اس پر حکومت کی خاموشی اور غفلت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو صوبے کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے بہت سے اضلاع میں ہزاروں لوگ ڈینگی وائرس اور نمونیہ کے باعث شدید متاثر ہوئے،جبکہ خسرہ سے متاثر ہونے والے سینکڑوں بچے علاج کی سہولیات سے محروم ہیں اورمریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے تاہم حکومت اس کے تدراک میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈینگی ، پولیو اور دیگر خطر ناک امراض نے صوبے اور فاٹا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ عمران خان خود اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ ہسپتالوں اور علاج معالجے کی سہولیات اور اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طورپر امراض کی روک تھام اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدمات نہیں کیے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.