اسلام آباد، سیکٹر E-11 کی دونوں سروس روڈز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا
چیئرمین سی ڈی اے کی منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
جمعرات 5 مئی 2016 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں روڈ انفراسٹرکچر اور سیکٹروں کی تیزی سے ڈیویلپمنٹ سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے اور سی ڈی اے نے رواں مالی سال کو ترقیاتی سر گرمیوں کا سال بنانے کے لیے بیک وقت کئی اہم منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جو نہ صرف بروقت مکمل کئے جائیں گے بلکہ شہریوں کی سہولت اور اسلام آباد کی خوبصورتی اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید کئی میگا پراجیکٹس بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈ ی اے معروف افضل نے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی سر گرمیوں اور مختلف اہم منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد، ممبر انجینئرنگ، ممبر انوائرنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹرD-12 کے باقیماندہ ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ سیکٹر E-11 کی دونوں سروس روڈ (ایسٹ و نارتھ) کو دورویہ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹرD-12 تک جانے والی ان دو اہم سروس روڈز پر پچھلے ماہ سے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 249 ملین روپے لگایا گیا تھا۔ تاہم یہ اہم منصوبہ 178 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا کیونکہ یہ ٹینڈر این آئی ٹی(NIT Cost) سے 28 فیصد کم پر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو بتایا گیا کہ ان دونوں سروس روڈز کی لمبائی تقریباًسوا چار کلو میٹر ہے جن کو دو رویہ کیا جا رہا ہے۔دوسری لین 24 فٹ چوڑی بنائی جا رہی ہے۔ان سروس روڈز کی ایک ایک لین پہلے سے ہی موجود تھی تاہم روز افزوں بڑھتی ہوئی آبادی بالخصوص سیکٹر D-12 میں تیزی سے گھروں کی تعمیر کے باعث ان سروس روڈز پر ٹریفک کا رش بہت زیادہ تھا ٹریفک کے اس بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے اور سیکٹرD-12 تک آسان رسائی کو ممکن بنانے کے لیے اس منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے 9 ماہ کی قلیل مدت ہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لیے 75 ملین روپے رواں مالی سال میں مختص کئے گئے ہیں جبکہ باقیماندہ فنڈ اگلے مالی سال میں خرچ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے کو نہ صرف مقررہ مدت ہی میں مکمل کیا جائے بلکہ اس روڈ کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ سروس روڈز کی تکمیل تک ان سڑکوں کے دونوں اطراف سایہ داردرخت لگانے کے علاوہ سڑکوں کے درمیان میڈین سٹرپ (Midian Strip) کی لینڈ سکیپنگ کر کے خوبصورت اور پھولدار پودے اور گھاس لگائی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ سیکٹر E-11 کی سروس روڈ (ایسٹ اور نارتھ) پر ہونے والے کام کی پیش رفت سے ہفتہ وار روپورٹ بنا کر آگاہ کیا جائے اور ترقیاتی کام کو بلا تعطل جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.