وزیر خزانہ کا پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم قومی منصوبہ ہے،جاپان منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرے،جاپان کی جانب سے فراہم کی جانے والی 1.4 ارب ڈالر کی مالی امداد پرشکرگزار ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیکاکے وفد سے ملاقات اور ایشیاء کی معاشی صورتحال پر مباحثہ کے دوران اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 مئی 2016 20:49
فرینکفرٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی۔2016ء) :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشائی ترقیاتی بنک کے متفقہ طور پر وائس چیئر مین منتخب، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم قومی منصوبہ ہے،جاپان منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرے ، جاپان کی جانب سے فراہم کی جانے والی 1.4 ارب ڈالر کی مالی امداد پرشکرگزار ہیں، ایشیاء میں معا شی ترقی کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزاء ہے ،بنیا دی ڈھا نچہ میں سرمایہ کاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی۔
وہ آج جمعرات کو فرینکفرٹ میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے جائیکاکے وفد سے ملاقات اور ایشیاء کے معاشی صورتحال کے حوالہ سے مباحثہ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے جائیکاکے وفد سے ملاقات کی ۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعاون جاری رکھنے پر جاپان کی حکومت اور جائیکا کو سراہا۔
مالی سال 2014-15 میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے پچاس ملین ڈالر اور 2015-16میں 43ملین ادا کرنے کا وعدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے جاپان کے وفد کو بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم قومی منصوبہ ہے۔ انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرے۔جائیکا کے وفد نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان میں جائیکا کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔دریں اثناء فرینکفرٹ میں ایشیاء کے معاشی صورتحال کے حوالہ سے مباحثہ ہوا۔مباحثہ میں پاکستان اور اندونیشیا کے وزراء خارجہ،صدر اے ڈی بی اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگا ہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں معا شی ترقی کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔بنیا دی ڈھا نچہ میں سرمایہ کاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی۔ قبل از یں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو متفقہ طور پر ایشائی ترقیاتی بنک کا وائس چیئر مین منتخب کیا گیا ہے۔اْنھیں فرینکفرٹ میں بنک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس کے دوران منتخب کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.