سپریم کورٹ کی لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے حوالے سے کیس میں اٹارنی جنرل کو ذاتی دلچسپی لینے کی ہدایت
جمعرات 5 مئی 2016 20:52
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے 2012ء میں سوات سے لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد ذکریا کی بازیابی کے حوالے سے کیس میں اٹارنی جنرل کو ذاتی دلچسپی لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ نوجوان کاسراغ ملنے سے لواحقین کی تشویش ختم ہوگی۔ جمعرات کوچیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ذکریاکی والدہ بلقیس بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات انتہائی حساس نوعیت کے مقدمات ہیں، محمد زکریا اگر کسی حراستی مرکز میں موجود ہے تواس حوالے سے وضاحت کی جائے،اگر کہیں مقدما ت میں مطلوب ہے تو اس کا ٹرائل کیا جائے، لاپتہ افراد کے لواحقین کی تشویش ہرصورت میں دور ہونی چاہیئے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ لاپتہ نوجوان محمد ذکریا کے تین بھائی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں جن کو ایدھی والوں نے دفنایا تھا اب چوتھا بھائی بھی لاپتہ ہوچکاہے، اس طرح ان کاساراگھرانا بے یارومدد گارہوچکاہے۔
عدالت کواٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے پیش ہوکربتایا کہ انہوں نے ذکریاکے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں لیکن وہ کسی حراستی مرکز میں نہیں ہے جس پر عدالت نے ان کو معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.