ڈینگی لاروے پر کنٹرول کر کے وبا پر قابو پانے کیلئے سرگرمیوں کو عروج دیا جائے ‘ جاوید اقبال بخاری
جمعہ 6 مئی 2016 14:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) محکمہ کوآپریٹو کے ایڈیشنل سیکرٹری جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کے کنٹرول انتظامات میں لا پرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جات اور ڈیوٹی افسران کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے گا،ٹاؤن بھر میں انسداد ڈ ینگی کے حوالے سے سرگرمیوں کو عروج دیا جائے تاکہ ڈینگی لاروے پر کنٹرول کر کے اس وبا پر قابو پایا جا سکے،اس سلسلے میں صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بناتے ہوئے صفائی انتظا ما ت کو عروج دوام دینا ہو گا۔
ٹاؤن بھر میں ڈینگی لاروے کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے نا قص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
اس امر کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد،ٹاؤن میونسپل آفیسر اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل سیکر ٹری کو آپریٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ موسم کے دوران ڈینگی لاروے کی افزائش میں اضافہ ہوا تھا۔جس پر تیزی سے قابو بھی پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی ستھرائی انتظامات کو فو قیت دینا ہو گی تا کہ ڈینگی لاروے کی جائے افزائش کے خاتمے کے بعدان کی افزائش میں اضافہ ممکن نہ ہو سکے۔ٹاؤن بھر میں واقع تمام قبرستانوں، ہسپتالوں،کارخانوں،ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس،ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں کی چیکنگ سختی سے شروع کریں ۔ یو نین کونسل کی سطح پرتمام خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کا خاتمہ عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کالجو ں میں طلباء و طالبات کو فل آستین کی شرٹس پہننے کی ہدایت کی جائے۔سیکرٹری کو آپریٹو نے کہا کہ موسم برسات شروع ہونے سے قبل تمام یونین کونسلوں میں نکاسی آب کاٹھوس انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہ ہو اور ڈینگی لاروے کی افزائش کاپیش خیمہ ثابت نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ا نڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کوخاص فوقیت دی جائے۔ٹاؤن میں واقع سماجی ادارے انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اجاگر کرنے اور آگاہی بارے سر گرمیاں شروع کریں۔انہوں نے کہا تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ڈینگی لاروے کے حوالے سے سیمینار اورورکشاپس کا انعقاد کرائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.