پانامہ لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرنہیں ،چارج شیٹ ہے،جسے سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کریگی ‘شاہد خاقان عباسی
جمعہ 6 مئی 2016 14:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرنہیں ،چارج شیٹ ہے،جسے سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کریگی ،ٹی اوآرسے ”بر ڈن آف پروف“کی شق نہیں ہٹائیں گے، اپوزیشن عدالت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کوخط لکھ دیاگیاہے،احتساب صرف وزیراعظم سے شروع نہیں ہوگا،بلکہ ان سب کاہوگاجن کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کامعاملہ آیاتووزیراعظم نے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کردیااورکہاکہ وہ خودبھی پیش ہوں گے اوراپنے بچوں کوبھی پیش کریں گے، وزیراعظم 1985سے اسمبلی کے ممبرہیں وہ ہرسال اپنے اثاثے ظاہرکرتے ہیں اگرانہوں نے کوئی غلط بیانی کی ہے تواپوزیشن اسے ثابت کرے وہ نااہل ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانامہ لیکس کامعاملہ عدالتی تحقیقات پرچھوڑدیں ،ٹی اوآرسے ”برڈن آف پروف“کی شق نہیں ہٹائیں گے، اپوزیشن کے ٹی اوآرزنہیں چارج شیٹ ہے ،اس میں اپوزیشن نوازشریف کی سزاکافقرہ بھی ڈال دے جوپہلے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدالت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتی ،اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوسپریم کورٹ بھی قبول نہیں کریگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.