جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کا بوٹسوانہ کا دورہ، دونوں مملک کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 6 مئی 2016 16:22
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نجم الثاقب نے افریقی ملک بوٹسوانہ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایشیاء پیسیفک دیابی ممالیفے سے ملاقات کی۔ جمعہ کو جنوبی افریقہ سے موصولہ پیغام کے مطابق ہائی کمشنر نجم الثاقب نے بوٹسوانہ کا تین روزہ دورہ کیاجس کے دوران دونوں مملک کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔
جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے پاس بوٹسوانہ ، سوازی لینڈ ،موزمبیق، لیسوتھو اور نمیبیا کی ذمہ داریاں بھی ہیں۔ نجم الثاقب اور بوٹسوانہ کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایشیاء پیسیفک دیابی ممالیفے کی ملاقات میں دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
اس ضمن میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے لئے ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اور مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں تیزی سے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے بوٹسوانہ کو پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں افسران کو تربیت کی فراہمی کی پیش کش کی جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔نجم الثاقب نے بوٹسوانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور مشین ریڈایبل پاسپورٹس کے اجراء جیسے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر قونصل خانہ کی ٹیم نے پاکستانیوں کے بعض مسائل موقع پر ہی حل کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.