ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ،مقننہ عدلیہ ،انتظامیہ ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، ممنون حسین
جمعہ 6 مئی 2016 16:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور مقننہ عدلیہ اور انتظامیہ ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں۔یہ بات صدر مملکت نے اکبر خان سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ ملک صحیح سمت پر گامزن ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان میں جمہوریت مزیدپختہ ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے لازم ہیں ،اس سلسلے میں موجودہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔اسی طرح حکومت خواتین کو ملک کی ترقی اور خوش حالی میں کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں حکومت تمام اقلیتوں کو معاشرے میں یکساں حقوق دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کاپاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک بھی پاکستان کی پرکشش لِبرل سرمایہ کاری پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی،انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک کو تعلیم کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے وفود کی سطح پر زیادہ سے زیادہ تبادلہ ہونا چاھیئے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی رہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کے لیے خوش حالی کا نیا باب ثابت ہو گا بلکہ خطے کے تمام ممالک کے درمیان رابطوں کی بہتری کا باعث بھی بنے گا۔صدر مملکت نے اکبر خان کو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ساتویں سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے دولت مشترکہ کے ممالک سے پارلیمانی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر اکبر خان،سیکریٹری جنرل سی پی اے نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں سے ہے جن کا وہ سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ کر رہے ہیں۔ان کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.