ورلڈ تھیلیسیمیاڈے:تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی وائس چانسلر کے ہمراہ منعقدہ آگاہی واک کی قیادت
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 18:11
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06مئی۔2016ء):تھیلیسیمیا کے شکار بچوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں یادگار دن گزارااور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شا ہ کے ہمراہ تھیلیسیمیا کے خلاف آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔ڈینز پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران ،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان اور ڈاکٹر بابر آسی کے علاوہ معذور طلباء کی کثیر تعداد نے بھی تھیلیسیمیا کے حوالے سے اس آگاہی واک میں حصہ لیا۔
واک کا اہتمام جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی اور فاطمید فاؤنڈیشن کی جانب سے ورلڈتھیلیسیمیا ڈے کے حوالے کیا گیا تھا۔واک کی قیادت تھیلیسیمیا کی شکار 7سالہ مدیحہ ساجد نے کی ،جبکہ اس کے ہمراہ تھیلیسیمیا کے شکار ذکاء مجاہد،رمشاء منور،سلمان مقصود،مبشر ارشد،آمنہ لطیف،زوئیہ طارق اور ساجد اقبال بھی اس کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
بعدازاں ا ن بچوں نے جی سی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت مند افراد کو چاہیئے کہ وہ باقاعدگی سے خون کے عطیات دیں،جس سے نہ صرف ان کی صحت بہتر رہے گی ،بلکہ ہم جیسے کئی تھیلیسیمیا کے شکار بچے بھی زندہ رہ سکیں گے۔اس موقع پر واک میں شریک طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے ہر شخص کو چاہیئے کہ اپنا تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں بیوی دونوں تھیلیسیمیا مائنر کے کیریر ہوں تو بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہوسکتے ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.