سی پیک (ن )لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں ،آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،مولا بخش چانڈیو
قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے،مشیر اطلاعات سندھ کا وزیراعظم کے دورہ سکھر پر ردعمل
جمعہ 6 مئی 2016 18:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ سی پیک نون لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں بلکہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے۔سڑکیں اور پل بنا کر عوام پر احسان جتایا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم کے دورہ سکھرپر اپنے درعمل میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ موٹر وے بناکر ظاہر کیا جارہا ہے کہ صحت, تعلیم اور خوارک کے مسائل بھی حل ہوگئے، ایسے منصوبوں پر جلد بازی دکھائی جارہی ہے جس میں لوہے کا استعمال ہولگتا ہے منصوبوں میں اتفاق فاؤنڈری کو بہت فائدہ ہوگا۔
نوازشریف تین سال میں سندھ کو ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف استعفیٰ کے مطالبے پر ناراض نہ ہوں۔ماضی میں نواز شریف یوسف رضا گیلانی سے روز استعفی کا مطالبہ کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سندھ میں امن و امان کے لئے رقم خرچ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سندھ حکومت کے بار بار رقم طلب کرنے کے باوجود انکا حق نہیں دیا جارہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.