نیئر بخاری سے سادہ لباس شخص کے توہین آمیز سلوک کی تحقیقات کرانے کی بجائے ایف آئی آر درج کرانے سے ثابت ہوگیا ملک میں دو قانون ہیں، سینیٹر سعید غنی
جمعہ 6 مئی 2016 22:19
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری سے ایک سادہ لباس شخص کے توہین آمیز سلوک پر تحقیقات کرانے کی بجائے سابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف ایف آئی آر داخل کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس ملک میں دو قانون ہیں۔
ایک قانون پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ہے اور دوسرا قانون پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین کے لئے ہے اور پیپلزپارٹی کے مخالفین قانون سے بالاتر ہیں۔(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر کا والد پنجاب کے وزیر پر قتل جیسے سنگین الزامات عائد کر رہا ہے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ابھی تک انصاف کے طلبگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سید نیر حسین بخاری کے خلاف فوری گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وفاقی حکومت نے یہ واقعہ خود کروایا ورنہ سید نیر حسین بخاری کو کون نہیں جانتا، وہ وکیل بھی ہیں اور بار کے عہدیدار بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ ایک سادہ لباس میں ملبوس شخص نے یہ حرکت کس کے ایماء پر کی تھی؟ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.