ڈیمز نہ بنائے تو2025 تک پاکستان خشک سالی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائیگا،ہمیں پینے اور فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے بھی پانی کی محتاجی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 مئی 2016 17:00
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی۔2016ء) :تحریک انصاف پنجاب کی سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ڈیمز بنا کر پانی ذخیرہ نہ کیا تو2025 تک پاکستان خشک سالی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا اور ہمیں پینے کے پانی کے علاوہ فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے بھی محتاجی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک میں گلیشیئرز بھی جس رفتار سے پگھل رہے ہیں 2050تک یہ بالکل ختم ہو جائیں گے اور ہمیں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کی دو اہم وجوہات ہیں ایک تو گلوبل وارمنگ کے باعث ہمارے ملک میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت ہمارا پانی چوری کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دریاؤں پر ڈیمز بنا رہا ہے لیکن ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیمز نہ بنائے تو آنے والی نسلوں کو پانی کی قلت کاسامنا کرنا پڑے گا ۔
سب سے اہم بات کہ ہماری زراعت پانی کی قلت کے باعث متاثرہو گی اور غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جنگلات بارش کو اپنی طرف کھینچتے ہیں لیکن ہم درخت لگانے کی بجائے انکو کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2025 تک خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے پاکستان کو ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.