پاناما لیکس،شیخ رشید نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی
پیر 9 مئی 2016 11:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیاکہ معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملہ پر بحث کرائی جائے۔پاناما لیکس کی دوسری قسط نے پاناما سکینڈل مزید اہمیت کا حامل ہو گیا۔
پاناما لیکس میں اہم سیاسی شخصیا ت اور ان کے دوستو ں کے نام سامنے آنے سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشیدنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔(جاری ہے)
ان کا کہناتھا کہ پاناما لیکس میں مزید 400افراد کے نام آئے ہیں ،یہ اہم قومی معاملہ ہے جس سے جمہوریت کو شدید خطرہ ہے،خطرہ ہے کہ کہیں شخصیات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔
علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت بچانی ہے تو پاناما لیکس کا غیر جانبدارانہ احتساب کرایا جائے۔انہوں نے کہا پاناما میں جن لوگوں کے نام آئے وہ قومی مجرم ہیں،بیرون ملک پیسہ بھجوانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی جمہوریت بچا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے متفقہ ٹی اوآرز بنائے پیچھے نہیں ہٹ سکتےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.