ریاض: رمضان المبارک کھانے پینے کا انداز کیا ہونا چاہیئے

پیر 9 مئی 2016 14:35

ریاض: رمضان المبارک کھانے پینے کا انداز کیا ہونا چاہیئے

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : رمضان المبارک میں جہاں باقی معمولات میں تبدیلی آتی ہے وہیں کھانے پینے کے اوقات بدل جاتے ہیں۔ صبح سحری اور افطاری کے اوقات میں کھانے کا انداز باقی دنوں سے مختلف ہو جاتا ہے۔ ہم آ پ کو بتاتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کیسے کھانے پینے کا انداز بہتر کر کے صحت حاصل کی جاسکتی ہے۔
۔ اپنے کھانے کے اوقات کا ایک شیڈول بنائیں۔

جس میں بہتر غزائی اجزاء ،تاکہ گرمی اور بھو ک کا مقابلہ کیا جا سکے۔
۔ سحری کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے سحری کھانی چاہیئے۔ لیکن اتننی دیر نہ ہو کہ کھاتے کھاتے سحری کا وقت ہو جائے ۔
۔ کاربو ہائیدریٹس اور پروٹین سے بھری غذا کھانی چاہیئے۔ جس میں ، سبزیاں،پھل، پانی ، انڈے، بریڈ، پی نٹ بٹر، کیلا، مکھن، دہی، پالک وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)


۔ افطاری کھجوروں ، یا دودھ ، سادہ پانی، یا کسی بھی جوس سے کریں. نمازِ مغرب کے بعد سوپ ، یا کچھ بھی سادہ سی خوراک کھایئں۔کیونکہ ایک لمبے دن کے بعد آ پ کو اپنے خون اور شوگر لیول کو برابری کی سطح پر لانا ہوتاہے۔
۔ دن کے اوقات میں گرمی سے بچنے کے لیئے چھاوں میں بیٹھیں۔یا دوپہر کے اوقات میں اگرہو سکے تو آرام کریں۔مغرب کے بعد رات کے کھانے میں متوازن غذا کا استعمال کریں۔

جیسے فش، چکن، گوشت، سبزیاں، پھل وغیرہ۔ کھانہ آہستہ سے کھائیں۔
۔ مختلف رنگوں کی سبزیاں جسم کے لیئے بہت ضروری ہپوتی ہیں اسلیئے مختلف قسم کی سبزیوں کو ضرور اپنے کھانے میں شامل کریں۔
۔ ڈنر کے بعد کچھ تھوڑی بہت چہل قدمی کریں۔
۔مرغن غذاوں سے جہاں تک ہو سکے پرہیز کریں۔
آپ ان ہدایات پر عمل کر کے رمضان المبارک کے ایاّم کو بآسانی گزار سکتے ہیں اور صحت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :