حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور اپنے تین سالہ دور حکومت کے احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، ماضی کی حکومتوں میں وزارت میں نااہل افراد کو بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کیلئے کئی مسائل پیدا ہوئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیکرٹ فنڈز سمیت ماضی کی بہت سی غلط روایات کو ختم کیا، حکومت کی ہر چیز شفاف اور ریکارڈ پر موجودہے
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال
پیر 9 مئی 2016 18:00
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور اپنے تین سالہ دور حکومت کے احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ پیر کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں وزارت میں نااہل افراد کو بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کیلئے کئی مسائل پیدا ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف پی ٹی وی میں تین سالہ دور میں ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات فراہم کرے گی بلکہ گذشتہ 10 سالوں میں پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی حکومتوں میں ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات دے گی تاکہ قائمہ کمیٹی خود اس صورتحال کا موازنہ کر سکے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کامل علی آغا کا احترام کرتے ہیں تاہم ہمیں محکموں میں کلچر ورثہ میں ملا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گذشتہ تین مہینوں اور تین سالوں میں پی آئی ڈی کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے تاہم صرف گذشتہ تین سالوں میں پی آئی ڈی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں پی آئی ڈی میں ہونے والے اخراجات کی بھی چھان بین ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیکرٹ فنڈز سمیت ماضی کی بہت سی غلط روایات کو ختم کیا، ماضی کی حکومتوں نے سیاسی، ذاتی اور پارٹی مفاد کیلئے سیکرٹ فنڈ کا بے دردی سے استعمال کیا۔ انہوں نے کامل علی آغا کے جذبہ کی تعریف کی تاہم انہوں نے کہا کہ کسی کو موجودہ حکومت سے تعصب نہیں برتنا چاہئے کیونکہ حکومت کی ہر چیز شفاف اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سینٹ کمیٹی اس سلسلہ میں قواعد میں ترمیم چاہتی ہے تو حکومت اس سے پورا تعاون کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.