ڈی آئی خان ،کراچی میں دہشت گردی ،سکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، علامہ نیاز نقوی
اساتذہ،وکلاء اور سماجی شخصیت کے قتل میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ
ذیشان حیدر پیر 9 مئی 2016 19:28
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 مئی۔2016ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو وکلاء ، دو اساتذہ اور کراچی میں معروف سماجی شخصیت خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن و امان کے ذمہ دار سکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ چند ماہ میں دہشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہوئے جس پر متاثرین اور سماجی حلقوں نے جانے پہچانے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا مگرانتظامیہ نے مؤثر کاروائی نہ کی جس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں سخت سیکورٹی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود خرم ذکی جیسی انتہا پسندی کے خلاف سرگرم اہم شخصیت کا قتل اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کے بعدمقدمہ کا اندراج حکومت کے منفی رویے کا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.