وفاقی خاتون محتسب چھ ماہ تک توہین عدالت کی کاروائی سے گریز کے بعد بالاخر ہائیکور ٹ کے روبرو پیش ہو گئیں
عدالت نے غیر مشروط معافی مانگنے پر خاتون یاسمین عباسی کے وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کاروائی ختم کر دی
پیر 9 مئی 2016 21:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی خاتون محتسب یاسمین عباسی چھ ماہ تک توہین عدالت کی کاروائی سے گریز کے بعد بالاخر لاہور ہائیکور ٹ کے روبرو پیش ہو گئیں، عدالت نے غیر مشروط معافی مانگنے پر خاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی کے وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کاروائی ختم کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے سلیم بیگ ایڈووکیٹ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی بجائے خاتون وفاقی محتسب نے فاضل جج کیخلاف صدر کو ریفرنس بھیجنے کی درخواست دی ہے جو عدلیہ کی تضحیک کے مترادف ہے لہٰذا خاتون محتسب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔(جاری ہے)
جس پرعدالت نے پیش نہ ہونے پر خاتون وفاقی محتسب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنیکی ہدایت کی تھی تاہم گزشتہ روز خاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی از خودعدالت میں پیش ہو گئیں تو عدالت نے کھلی عدالت کی بجائے چیمبرمیں توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی اور عدالتی معاونین بھی موجود تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق خاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے پیش ہونے ہرخاتون وفاقی محتسب یاسمین عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ ختم اور توہین عدالت کی کاروائی بھی ختم کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.