پاناما لیکس کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔آرمی چیف
ملکی ترقی اور شفافیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،سیاسی محاز آرائی کے باعث آپریشن ضرب عضب بھی متاثر ہوسکتا ہے،آرمی چیف کی ملاقات میں وزیراعظم سے گفتگو ،وزیراعظم کوآرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ذرائع۔۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس
ثنااللہ ناگرہ منگل 10 مئی 2016 16:02
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔جس میں قومی سلامتی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔آرمی چیف نے پاناما لیکس کے ایشو پر ملک میں سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے اثرات ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے چیلنجز پر پڑ رہے ہیں۔ سیاسی محاذآرائی کے باعث آپریشن ضرب عضب بھی متاثر ہوسکتا ہے۔جس کے باعث ملکی سالمیت کا تقاضا ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی ترقی اور شفافیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کومبنگ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔
ملاقات میں آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں میں جلدواپسی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ ملک میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.