ضلع کی حدود میں گرمی کی شدت کے پیش نظر گیسٹرو اور سن سٹروک سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں،ڈی سی او ساہیوال
منگل 10 مئی 2016 19:04
ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کو حکم دیاہے کہ ساہیوال ضلع کی حدود میں گرمی کی شدت کے پیش نظر گیسٹرو اور سن سٹروک سے نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول اور کوالٹی کنٹرول مجسٹریٹ ریڑھیوں پر بکنے والے مضر صحت مشروبات ‘گنے کا رس ‘ شربت ‘ جعلی لیمن اور پیپسی ‘آلو بخارا ‘املی کا شربت‘ قلفیاں اور برف کے گولے بیچنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کریں تاکہ گیسٹرو سے خصوصاً بچے بچ سکیں۔
انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گورنمنٹ قیوم ہسپتال ‘تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی اور تمام مراکز صحت میں گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک سے بچا? کی ادویات اور انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔(جاری ہے)
ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال اس سلسلہ میں خصوصی وارڈ بنایاجائے گا۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی سے کہاہے کہ وہ ہوٹلوں اور کھانے پینے کے دیگر مقامات کی چیکنگ کریں اور صفائی اور کوالٹی یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت لوگوں میں اس سلسلہ میں آگہی مہم چلائے اور محکمہ تعلیم سکولوں اور کالجز کے طلباء ‘طالبات کو اس سے آگاہ کریں تاکہ ان دونوں مہلک بیماریوں سے بچا جاسکے۔ لو سے بچنے کیلئے عوام الناس کو آگاہ کیاجائے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ہفتہ وار رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ء پرحملہ پر اظہارتشویش
-
خواتین کیلئے ڈرائیونگ سکول قائم
-
سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں‘ رانا تنویر
-
فضل الرحمان ہمارے بزرگ ہیں ، ان کی نواز شریف سے بھی دوستی ہے‘ سعد رفیق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹرگرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر گہری تشویش کا اظہار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 13ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ءپرحملہ پر اظہارتشویش
-
سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.