انسداد دہشتگردی مشقوں میں برطانوی پولیس کی جانب سے فرضی دہشت گردوں سے اللہ اکبر کا نعرہ لگوائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 10 مئی 2016 19:20

انسداد دہشتگردی مشقوں میں برطانوی پولیس کی جانب سے فرضی دہشت گردوں ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2016ء) انسداد دہشتگردی مشقوں میں برطانوی پولیس کی جانب سے فرضی دہشت گردوں سے اللہ اکبر کا نعرہ لگوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر میں برطانوی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں کے دوران ایک فرضی دہشت گرد سے اللہ اکبر کا نعرہ لگوایا گیا۔ دہشتگرد کو مسلمان ظاہر کرنے پر برطانوی پولیس پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس تمام صورتحال میں برطانوی پولیس نے اپنے اس اقدام پر معافی مانگ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :