رمضان المبارک کی آمد، عرب امارات کے تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 مئی 2016 19:55

رمضان المبارک کی آمد، عرب امارات کے تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر عرب امارات کے تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کی جانب سے ملک کے نجی تعلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کے ماہ کیلئے نئے اوقات کار طے کیے جائیں۔

رمضان کے ماہ کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دیے جائیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالب علموں کو تعلیمی اداروں میں 5 گھنٹوں سے زائد نہ گزارنا پڑیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں کے دن کے سیشن کا آغاز صبح 8 بجے سے 8:30 کے درمیان ہونا چاہیے جبکہ سیشن کا اختتام دوپہر 1 بجے سے 1:30 کے درمیان ہونا چاہیے۔

تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار طے کرنے کا فیصلہ اداروں کے سربراہان اور طالب علموں کے والدین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ جبکہ تعلیمی اداروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ روزے رکھنے والے طالب علموں سے کسی قسم کی جسمانی ورزش نہ کروائی جائے جبکہ جو لوگ روزے نہیں رکھیں گے ان کو مخصوص جگہیں فراہم کی جائیں جہاں وہ اپنے کھانے پینے کا انتظام کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :