فریال تالپور نے فرط جذبات میں بلاول بھٹو زرداری کو بھی شہید کردیا

منگل 10 مئی 2016 21:54

فریال تالپور نے فرط جذبات میں بلاول بھٹو زرداری کو بھی شہید کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے فرط جذبات میں بلاول بھٹو زرداری کو بھی شہید کہ ڈالا۔

(جاری ہے)

منگل کوآزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے آج کے جلسے میں بھٹو شہید، بی بی شہید اور بی بی شہید کا لخت جگر " بلاول بھٹو شہید " ہمارے ساتھ ہے۔ جس کے بعد پنڈال میں کچھ لوگ تو مسکرا اٹھے، جبکہ اکثریت حیران ہو گئی کہ آخر اتنی بڑی لیڈر ہو کر بھی محترمہ اتنی بڑی غلطی اپنے اکلوتے بھتیجے کے بارے میں کیسے کر سکتی ہیں?