کوئٹہ دھماکہ، آئی جی سندھ نے سیکورٹی اقدامات سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
منگل 10 مئی 2016 22:50
کراچی ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ کے تناظر میں پولیس کو سیکورٹی کے مجموعی اقدامات مذید سخت اور الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ حدود میں قائم سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں، جامعات و دیگر تعلیمی اداروں پر جملہ سیکورٹی اقدامات کو مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کی روح کے مطابق نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اس حوالے سے پولیس ڈپلائمنٹ کی بریفنگ جیسے امور کو بھی لازمی بنائیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری آپریشن کو مذید تیز اور مربوط بناتے ہوئے پولیس کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باالخصوص انٹیلی جنس بڑھانے اور دیگر انٹیلی جنس اداروں/ ایجنسیوں سے روابط اور خفیہ معلومات کی شیئرنگ جیسے نظام کو غیر معمولی بنایا جائے تاکہ ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے بروقت انسدادی اقدامات یقینی ہوسکیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے اور اضلاع کے لحاظ سے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور کڑی نگرانی جیسے اقدامات کو مذید ٹھوس اور موُثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیس پیٹرولنگ ، پکٹنگ ، اسنیپ چیکنگ ، ریکی اور نگرانی جیسے اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر غیر معمولی اور نتیجہ خیز بنایا جائے اور اس حوالے سے پبلک مقامات، ائیر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، قونصل خانوں، فاسٹ فوڈ چینز وغیرہ کے علاوہ مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہوں اور اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.