لاہور ہائیکورٹ نے غیر معیاری ریسرچ پیپر کے ذریعے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم کوعہدے سے برطرف کرنے کے لئے دائر درخواست نمٹا دی۔
عمر جمشید بدھ 11 مئی 2016 11:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارڈاکٹر قیصر رشید کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم نے آیوڈین سالٹ اور چوہوں پر ایک مخصوص بیماری کے پہلے سے ہونے والے تجربے کے ریسرچ پیپرز کو کاپی کر کے غیر قانونی طور پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم نے سائنسی جرنلز میں اپنے ایک سو بیس آرٹیکلز کی اشاعت کا دعوی کیا ہے مگر اس کے باوجود ان کے نام کی ایک بھی کتاب آج تک شائع نہیں ہوئی جو واضح کرتا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جعل سازی کر کے حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم سائنسی ضابطہ اخلاق کے مرتک ہوئے ہیں لہذا عدالت انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نےسیکرٹری صحت پنجاب اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو درخواست کا جائزہ لے کر پندرہ یوم میں فیصلہ کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.