پاکستان کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں واضح پیش رفت دکھانے کوکہا ہے،بھارت

بدھ 11 مئی 2016 18:52

پاکستان کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں واضح پیش رفت دکھانے کوکہا ہے،بھارت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) بھارتی حکومت نے راجیہ سبھا میں آگاہ کیا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات پاکستان میں جاری ہیں،پاکستان سے تحقیقات میں واضح پیش رفت دکھانے کوکہا ہے ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پراتھی بھائی چوہدری نے راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں واضح پیش رفت دکھانے کو کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ پٹھانکوٹ حملے کا معاملہ پاکستان میں زیر تفتیش ہے ،26 اپریل کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں پٹھانکوٹ ایئر بیس حملے کی تحقیقات میں واضح پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا گیاہے ۔وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے شواہد جس میں پورسٹمارٹم رپورٹ کی مصدقہ نقول،طبی قانونی رپورٹیں ،کال ڈیٹا رپورٹس،ڈی این اے رپورٹس،اہم گواہوں کے بیانات شامل ہیں پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو دیئے گئے ہیں۔