سکھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ،درجہ حرارت44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، بازاروں میں سناٹا

بدھ 11 مئی 2016 18:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) سکھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بازاروں میں سناٹا نوجوانوں نے نہروں اور پارکوں کا رخ کرلیا تفصیلات کے مطابق سکھرمیں جمعرات کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا درجہ حرارت44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور خشک ہوائیں چلنے کے باعث بازاروں میں سناٹا رہا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے نہروں اور پارکوں کا رخ کرلیا شہرمیں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت مزید برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :