بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی منظور وٹو خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

پیر 13 مئی 2024 17:45

بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی منظور وٹو خاندان سمیت پیپلز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میاں منظور وٹو کے ہمراہ خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آرا وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔