چوہدری شافع حسین پنجاب میں انڈسٹریز کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب

پیر 13 مئی 2024 19:09

چوہدری شافع حسین پنجاب میں انڈسٹریز کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، رکن صوبائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ کی ایم پی اے سلمی سعید ہاشمی سے پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری اور صدر ویمن ونگ ضلع ناروال امیدوار پی پی 57.فائزہ اصغر چوہدری نے ملاقات کی جس میں خواتین کے حقوق اورسپیشل بچوں کے حوالے سے اور اپنے حلقہ ضلع خانیوال کے حوالے سے ٹیوٹا کے معاملات اور صاف پانی کو میسر کرنا میرے لیے اپنے حلقے کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہیں اور انشاء اللہ تمام کاموں بہت جلد پائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔

کیونکہ میرا حلقہ بہت پسماندہ حلقہ ہے اور انشائاللہ اپنے حلقے کی آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنچا کر اس کی محرومیاں دور کریں گے اور ہر دیہات میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ بھی مہیا کرنے کی کوشش کریں گے اور ٹیوٹا کو بھی مضبوط کریں گے جس سے ہنرمند بچوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے اور غریب گھرانوں کے بچے بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے اپنے کاروبار اور روزگار کو خود چلا سکیںگے۔

(جاری ہے)

سلمی سعید ہاشمی نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں اور شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کے ساتھ مل کر بہت بڑے بڑے میگا پراجیکٹ کے لیے دن رات کوشاں ہیں پنجاب میں انڈسٹری کی بحالی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائی ہوئی ہے اور ہمیں اپنی قیادت پر بہت فخر ہے۔