جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ٗچوہدر ی نثار علی خان
وزیرِاعظم کے وزارتِ داخلہ ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی باہمی مشاورت سے واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات
بدھ 11 مئی 2016 19:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دینے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ٗپوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے ٗہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی کے اکابرین سے روا رکھے جانے والے رویے کا مسئلہ وزیراعظم پاکستان سے اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے جماعتِ اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انکا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے آج سے 45 سال پہلے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا داری نبھائی۔
وزیرِداخلہ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیرِداخلہ کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے وزارتِ داخلہ ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ بعد ازاں وزیرِداخلہ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.