علی حیدرگیلانی کی بازیابی افغان فورسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے،امریکا
خطے میں اغوا ء یا یرغمال بنائے جانے والے امریکی شہریوں سمیت تمام افراد کے حوالے سے فکر مند ہیں،محکمہ خارجہ کا بیان
جمعرات 12 مئی 2016 11:37
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) امریکا کے سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے بازیاب کروانے کے لیے کیا گیا فوجی آپریشن، شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں افغان سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکا نے علی حیدر گیلانی کی واطن واپسی کے لیے پاکستان اور افغان حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
پاکستان واپسی سے قبل علی حیدر گیلانی کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔کارٹر کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے ٹھکانے پر چھاپہ افغان سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی ہوئی اور موثر صلاحیتوں کا اظہار ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ یہ افغان سیکیورٹی فورسز اور امریکی فورسز کے درمیان مضبوط اور انٹیلی جنس شراکت داری کی بھی ایک شاندار مثال ہے۔ایشٹن کارٹر نے مزید کہا کہ امریکی فورسز اپنے افغان شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے مارے جانے والے چھاپے کے دوران امریکی اسپیشل سیکیورٹی فورسز اور افغان اسپیشل آپریشنز فورسز کی ماہرانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔اپنے ایک علیحدہ بیان میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلخانہ کو ان کے بیٹے کی محفوظ واپسی پر مبارکباد دی۔بیان میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان کا کہنا تھا، 'ہم علی حیدر گیلانی کی بازیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس خطے میں اغوا ء یا یرغمال بنائے جانے والے امریکی شہریوں سمیت تمام افراد کے حوالے سے فکر مند ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.