دبئی:وہ دس وجوہات جن کی بنا پر آپ کو دبئی میں ملازمت یا بزنس ضرور کرنا چاہیئے
جمعرات 12 مئی 2016 13:28
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : دبئی اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ کا مرکز بن چکا ہے۔ جہاں بین الاقوامی کمپنیاں اپنا بزنس کر رہیں ہیں۔ لو گوں کو ملازمت کے موقعے مل رہے ہیں ۔ لیکن وہ کیا وجوہات ہیں کہ آپ کو دبئی میں کام کرنے کا موقع ملے تو آپ کو فورََا ہا ں کردینی چاہیئے۔ ہم آپ کہ بتاتے ہیں کہ اگر آپ کو دبئی میں کام کرنے کا موقع ملے تو وہاں کام کرنے میں کیا آسانیاں ہیں جو دنیا کے دوسرے ممالک میں نہیں ہیں.
1۔
(جاری ہے)
2۔ تارکین وطن کے لیے کہیں بھی محفوط طرزِ زندگی بڑی اہم ہے ، اور اگر آپ دبئی میں ہیں تو محفوط زندگی آپ کی منتظر ہے۔
3۔اپنا بزنس شروع کرنا ہو تو اسکو شروع کرنے کے لیئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں کبھی کسی محکمے کے پاس تو کبھی کسی محکمے کے پاس اور یوں آپ کو قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے لیکن دبئی میں آپ اپنا بزنس شروع کریں آپ کو ہر ادارے سے مدد ملے گی آپ کا ہر جائز کام مختصر وقت میں ہو جائے گا۔ بزنس کے لیئے جگہہ لینے سے لیکر ملازمین رکھنے تک اور گاہک ڈھوڈ نے کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
4۔ بین الاقوامی میعار کا انفراسٹرکچر آپ کے بزنس کے لیئے انتہائی ضروری ہے اور دبئی میں اسی عمارتیں آپ کو جا بجا مل جائیں گی جہاں آپ اپنا آفس شروع کر سکتے ہیں۔
5۔ ٹیکس ایک عام بزنس مین اور ملازم کی جان نکال لیتے ہیں ۔ لیکن آپ کو بتایئں دبئی میں نہ آپ کو ویلتھ ٹیکس، نہ کارپو ریٹ ٹیکس اور نہ ہی انکم ٹیکس دینے کی ضرورت ہے یعنی آپ کی جان بے جا ٹیکسوں سے چھوٹ جاتی ہے۔ انٹرنیشنل بزنس مارکیٹ ہو نے کی وجہ سے آپ کو انٹر نیشنل ایکپوثر بھی ملتا ہے۔ آپ اگر چاہیں تو اپنے بزنس کو دنیا کے دوسرے ممالک تک پھیلا سکتے بس آپ کو انٹرنشنل مارکیٹ سے منسلک ہونا پڑ ے گا جو کہ دبئی میں رہتے ہوئے انتہائی آسا ن۔ یہاں آپ کو دنیا کی ہر بڑی کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ضرور مل جائے گا۔
7۔اگر آپ ملازمت کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھ ایک وقت میں دنیا کے پتہ نہیں کتنے ممالک کے افراد کام کر رہے ہوں گے۔ اس سے آپ کو دنیا کے دوسرے ممالک کے شہریوں سے رابط اور ان کے زندگی گزارنے کے طور اطوار کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔اس وقت دبئی میں دنیا کے 180ممالک کے افراد کام کر رہے ہیں۔
8۔ انگریزی جو کے اب ایک بین الاقوامی زبان کی حثیّت رکھتی ہے ۔ دبئی میں اسکو استعمال کرنے والوں کی تعداد ان گنت ہے۔ آپ اگر کسی اور عرب ملک میں ہیں تو آپ کو عربی زبان سیکھنی پڑتی ہے ۔لیکن دبئی میں اگر آپ کو انگریزی آتی ہے تو سمجھیں آپ اپنا ہر کام کر سکتے ہیں۔
9۔ سیر سپاٹہ کس کا شوق نہیں اگر آپ سیر سپاٹے کے دلدادہ ہیں تو پھر دبئی سے پہتر جگہ آپ کو نہیں ملے گی ۔ یہاں پارکس، ہالی ووڈ، تھیم پارک، ڈیزنی لینڈ ، بڑی بڑی عمارتیں جو آپ کی آنکھوں کو خیرہ کر دیں اور بہت کچھ ۔ دبئی کو سیاحوں کی جنت کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
10۔ نیا بزنس شروع کرنے والوں کے ایکسپو 2020کی تیاریاں شروع ہیں، آپ چھوٹے بزنس مین ہیں یا بڑے آپ کو ایکسپو 2020میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.