وزیراعظم کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،خطاب بارے انتظامات مکمل
جمعرات 12 مئی 2016 15:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، حکومتی وزراء اور اراکین کواپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان اور خواجہ محمد آصف بھی اجلاس سے خطاب کریں گے،ہنگامہ آرائی اورتصادم کی کیفیت سے بچنے کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپوزیشن سے رابطے میں ہیں،وزیراعظم اپنے خطاب میں اپوزیشن کو جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرزمشترکہ طور پر بنانے کی دعوت دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے جمعہ کو ایوان میں آئیں گے اور تفصیلی خطاب کریں گے، جس میں اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کریں گے جبکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرزکو دوبارہ مرتب کرنے کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیں گے، وزیراعظم نواز شریف کی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور خطا ب کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں حکومتی وزراء، اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کو ایوان میں بھرپور حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے تا کہ اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی اور ایوان کا ماحول خراب کرنے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.