حکومت اقتصادی بحالی کیلئے کوششوں کیساتھ ماس ٹرانزٹ سسٹم ،صحت و تعلیم کے شعبوں سمیت عوامی فلاحی منصوبہ جات پر توجہ مرکوز کررہی ہے،ممنون حسین
حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان میں وسیع تر غیرملکی سرمایہ کاری ،کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی، صدر مملکت کا تقریب سے خطاب
جمعرات 12 مئی 2016 20:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی بحالی کیلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ ماس ٹرانزٹ سسٹم اور صحت و تعلیم کے شعبوں سمیت عوامی فلاحی منصوبہ جات پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات گذشتہ شب ایوان صدر میں لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس کی تکمیل کے بعد ملتان اورکراچی میں بھی نئے ماس ٹرانزٹ منصوبہ جات پرکام جاری ہے۔ صدرنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے ، آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔ صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان میں وسیع تر غیرملکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.