ہائیکورٹ کا گورنمنٹ میاں میر ہسپتال میں کمپیوٹر آپریٹر کو جوائننگ کی اجازت نہ دینے کیخلاف ایم ایس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

جمعرات 12 مئی 2016 23:05

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ میاں میر ہسپتال میں کمپیوٹر آپریٹر کو جوائننگ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر ایم ایس ہسپتال کو دو ہفتوں میں قانون کے مطابق واضح فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس شاہد وحید نے ارشاد احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کیا اور درخواست گزار کا نام کامیاب امیدواروں کی فہرست میں آویزاں کیا گیا مگر اب انتظامیہ درخواست گزار کو جوائننگ دینے کی اجازت نہیں دے رہی، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست ایم ایس میاں میر ہسپتال کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر قانون کے مطابق دو ہفتوں میں فیصلہ کیا جائے۔