نیئر حسین بخاری نے عبوری ضمانت کے بعد مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا
جمعہ 13 مئی 2016 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے عبوری ضمانت کے بعد مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار پر تشدد کیس میں نیئر حسین بخاری عدالت سے عبوری ضمانت کرانے کے بعد اب تھانہ مارگلہ میں جا کر شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ نیئر حسین بخاری اور انکے بیٹے کو پولیس حکام کی جانب سے بار بار طلب کیا جا رہا ہے مگر وہ مقدمے کی تفتیش میں شامل نہیں ہورہے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیئر حسین بخاری اور انکے بیٹے کومقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے متعدد بار طلب کیا گیا تاہم تاحال انہوں نے اس حوالے سے رضامندگی کا اظہار نہیں کیا ۔
یاد رہے کہ نیئر حسین بخاری نے عدالت میں داخلے کے وقت روکے جانے پر سکیورٹی اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کے بعد ان پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتارکرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم نیئر حسین بخاری نے 6مئی کو عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی اور عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی تھی کہ معاملے کی تفتیش رپورٹ 16مئی تک مکمل کرکے عدالت میں جمع کرائی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.