حکومت چترال میں جلد نئے صنعتی منصوبے شروع کریگی،عبدالکریم معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے
جمعہ 13 مئی 2016 19:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ ضلع چترال میں صنعتی شعبہ کی ترقی کے کافی امکانات موجود ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت چترال کو بھی صنعت وتجارت کامرکز بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ چترال اورماربل سٹی چترال کے دورے کے دوران گورنر کاٹیچ چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری صنعت آفتاب اکبردرانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر نوروز خان اکنامکس ڈیویلپمنٹ زون کے سی ای او انجینئر محسن ایم سعیدکے علاوہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ،قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماوٴں اورمعززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجودتھے۔(جاری ہے)
معاون خصوصی نے انڈسٹریل اسٹیٹ چترال کاتفصیلی دورہ کیا اور اس میں صنعت کاروں کے لئے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگہی حاصل کی ۔
اس موقع پر معاون خصوصی کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل کے بارے بتایا گیا جس پر معاون خصوصی نے چترال کے صنعتی شعبہ کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ چترال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام ،ماربل اورمعدنیات کے ذخائر کو جدید طریقوں کے تحت استعمال میں لانے کی خاطر حکمت عملی اپنانے، چترال کی صنعتی اشیاء کوعالمی مارکیٹوں میں متعارف کروانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع چترال قدرتی خزانوں سے مالامال ہے اوراس میں پائی جانے والی معدنیات اپنی اہمیت وافادیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔بعدازاں معاون خصوصی نے ماربل سٹی چترال کے دورہ کے دوران ہنرمندوں اورمحنت کشوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.