سینئر انجینئرز اپنے تجربات کو جونیئرز تک منتقل کریں تاکہ وہ بھی احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں

ڈین فیکلٹی آف سائنس او رٹیکنالوجی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد

ہفتہ 14 مئی 2016 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) محمد زبیر ڈین فیکلٹی آف سائنس او رٹیکنالوجی جی سی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ٹریننگ افسران اور ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بہتر کارکردگی کیلئے ناگزیر ہے افسران ان ٹریننگز سے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرتے ہیں اور انھیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بروئے کار لا کر بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں برسہا برس کا تجربہ رکھنے کے باوجود ٹریننگ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے وہ گز شتہ روز واپڈا انجنئیرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں 123ویں جونئیر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ سنئیر انجنئیرز اپنے تجربات کو جونئیرز تک منتقل کریں تاکہ وہ بھی بھرپور انداز میں احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں انھوں نے کہا کہ انجنئیرز ملک و قوم کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے والے انجنئیرز کوچاہئے کہ وہ فرائض ایمانداری ، لگن اورفرض شناسی سے ادا کریں قبل ازیں چیف انجنئیر/پرنسپل انجنئیرنگ اکیڈمی شہزاد بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیزکے انجنئیرز کیلئے یہ کورس 14مارچ سے 13مئی تک جاری رہا واپڈا انجنئیرنگ اکیڈمی واپڈا ، آزاد کشمیر ، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولت مہیا کر رہی ہے اور کورس کے شرکاء کو تمام جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اس کورس میں کل 33انجنئیرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق سلمان عظمت اور ذیشان نے مشترکہ طور پر تیسری، محمد عمران خان نے دوسری جبکہ عباس خٹک نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور پرنسپل واپڈا اکیڈمی نے کامیاب انجنئیرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔