وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی سی سی کے صدر کی ملاقات،کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈز بنانے کے پروگرام پر تبادلہ خیال
مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراؤنڈز بنائی جائینگی،پنجاب حکومت کا کرکٹ گراؤنڈز بنانے کا پروگرام ، ابتدائی طور پر 8 گراؤنڈز پر کام شروع ہو چکا ، آئندہ بھی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے ، شہباز شریف کی گفتگو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈز بنانے کے اقدام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا‘ظہیرعباس
ہفتہ 14 مئی 2016 19:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے صدر ظہیر عباس نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹ گراؤنڈز بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔
پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اوراس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان ایک بار پھر نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ گراؤنڈز بنانے کے پروگرام پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر کرکٹ کی 8 گراؤنڈز بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراؤنڈز بنائی جائیں گی جس سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.