پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی کل پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان
وزیر اعظم نوازشر یف سے پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں اوکر پشن کے حوالے سے صرف سوالات کیے جائیں گے ‘اپوزیشن جماعتوں نے مزید حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے ‘ عمران خان اپنی آف شور کمپنی اور دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف پیش کر یں گے بڑی شائستگی کے ساتھ ان سے پانامہ لیکس اور کر پشن کے معاملے پر سوالات ضرور کیے جائیں گے اور ہمیں وزیر اعظم کی آج ایوان میں آمد کا انتظار ہے‘شاہ محمودقر یشی کی گفتگو
اتوار 15 مئی 2016 14:39
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے بعد تحر یک انصاف کا بھی کل (سوموار ) پار لیمنٹ میں وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نیکا اعلان‘وزیر اعظم نوازشر یف سے پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں اوکر پشن کے حوالے سے صرف سوالات کیے جائیں گے ‘اپوزیشن جماعتوں نے مزید حکمت عملی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جبکہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان اپنی آف شور کمپنی اور دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف پیش کر یں گے ۔
تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی میں پار لیمانی لیڈر شاہ محمود قر یشی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے وزیر اعظم نوازشر یف کی آج پار لیمنٹ آمد کے موقعہ پر ایوان میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور نعرے بازی نہ کر نیکا فیصلہ کیا ہے بلکہ انکو موقعہ دیں گے کہ وہ پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایوان میں اپنا مکمل موقف دیں اور انکی ایوان میں آمد پر بھی کسی قسم کی نعرے بازی اور شور شرابہ نہیں کیا جا ئیگا لیکن بڑی شائستگی کے ساتھ ان سے پانامہ لیکس اور کر پشن کے معاملے پر سوالات ضرور کیے جائیں گے اور ہمیں وزیر اعظم کی آج ایوان میں آمد کا انتظار ہے اور اجلاس کے حوالے سے مزید حکمت عملی اپوزیشن کے ساتھ مشتر کہ طور پر بنائی جائیگی جسکے لیے مشتر کہ اپوزیشن کا اجلاس آج (سوموار ) کو پارلیمنٹ میں ہوگا جبکہ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان بھی اجلاس میں شر یک ہوں گے جہاں وہ اپنی آف شور کمپنی ‘فلیٹ کی خریداری ‘لندن سے رقم پاکستان لانے سمیت دیگر معاملات پر ایوان میں اپنا موقف دیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،قمر زمان قائرہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سولر سے بجلی کی پیداوار پر سخت شرائط عائد
-
برکی کے علاقے میں والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا
-
پیپلز پارٹی کا عام ورکرہوں ،کوشش ہو گی گورنر ہائوس عام لوگوں کے لئے کھلا ہو‘ سردارسلیم حیدر
-
راحت بیکری جلا ئوگھیرا ئوکیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
سانحہ 9 مئی،خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا
-
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 85ہزار600کیوسک پانی جاری ، ارسا
-
بلاول زرداری ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی ہونگے
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی
-
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ ناقابل برداشت ہے ،تحریک لبیک پاکستان
-
ملک بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.