پاکستانی خاتون کو 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بھارتی شہریت مل گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 13:28
گورداسپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : پاکستانی خاتون کو 13 سال کے طویل انتظار کے بعد بھارتی شہریت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ طاہرہ نامی پاکستانی خاتون کو گذشتہ روز بھارتی شہریت کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پردیپ سبھروال نے گذشتہ شام طاہرہ حضور کو بھارتی شہریت کا سرٹیفیکٹ دیا۔ طاہرہ کی شادی 2003ء میں گورداسپور کے علاقہ قادیان کے رہائشی مقبول احمد سے ہوئی۔
33 سالہ طاہرہ حضور کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ جس نے 2011ء میں بھارت میں مشروط سات سال قیام کے بعد بھارتی شہریت کی درخواست دی، یہانتکہ پنجاب حکومت نے بھی طاہرہ کے کیس کے لیے امور خارجہ کی وزارت سے رابطہ کیا لیکن طاہرہ کو نہ تو بھارتی شہریت ملی اور نہ ہی اسے پاکستان کا عارضی ویزا دیا گیا۔(جاری ہے)
طاہرہ نے بتایا کہ بھارتی شہریت نہ ہونے پر گذشتہ 13 سال سے مجھے قادیان سے باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
طاہرہ کا کہنا تھا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ کہیں بھی کسی بھی وقت سفر بلا روک ٹوک سفر کر سکتے ہیں۔ بھارتی شہریت ملنے پر طاہرہ کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کرنے پاکستان جائیں گی جو کہ گذشتہ 5 برس سے علیل ہیں۔ طاہرہ نے بتایا کہ میں بھارتی پاسپورٹ کے لیے بھی جلد درخواست دوں گی۔ طاہرہ کے شوہر مقبول اور ان کی بیٹی ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ طاہرہ بھارتی شہریت اور پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نہیں جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.