امریکہ نے ایف 16طیارے روکے تو کہیں اور سے بھی خرید سکتے ہیں، ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے‘ مشرق وسطی میں آگ لگا کر مغرب خود کو محفوظ نہ سمجھے‘افغانستان میں امن کی بحالی کے بھرپور حامی ہیں، پاکستان میں ہر قسم کے طالبان امن کے دشمن ہیں‘ ہمارے لئے سب برے ہیں‘وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے بات چیت
پیر 16 مئی 2016 16:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایف 16طیارے روکے تو کہیں اور سے بھی لڑاکا طیارے خرید سکتے ہیں، ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،مشرق وسطی میں آگ لگا کر مغرب اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھے،افغانستان میں امن کی بحالی کے بھرپور حامی ہیں، پاکستان میں ہر قسم کے طالبان امن کے دشمن ہیں، ہمارے لئے سب برے ہیں۔
وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن مجموعی تعلقات بہتر ہیں، پاکستان کو چند ایف 16 طیارے نہ دینا زیادتی ہے،ایف 16طیارے روکنا آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرے گا، اپنے دفاع کیلئے دوسرے ملک سے بھی سازوسامان حاصل کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایف 16طیاروں کو رکوانے کیلئے بھارتی لابی پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہے، ایف 16 طیاروں کی فراہمی پر امریکی انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں، مسئلہ امریکی کانگریس کی طرف سے کھڑا کیا جا رہا ہے، امریکہ نے ایف 16طیارے روکے تو کہیں اور سے بھی لڑاکا طیارے خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، شکیل آفریدی پاکستان میں کئی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت تمام طالبان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے، پاکستان افغان مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے،آئی ڈی پیز کی گھروں کو باعزت واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے ضروری ہے، افغانستان میں امن کی بحالی کے بھرپور حامی ہیں، عالمی سطح پر بھی مہاجرین کا مسئلہ اہم ہے، مہاجرین کے مسئلے کا حل غیر ملکی مداخلت کو بند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر قسم کے طالبان امن کے دشمن ہیں ہمارے لئے سب برے ہیں، اسرائیل کی تخلیق کا ذمہ دار مغرب ہے، مشرق وسطیٰ میں آگ لگا کر مغرب اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے،بیرسٹرگوہر
-
عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،اعظم نذیر تارڑ
-
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ
-
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
-
حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال
-
کسی ادارے اور حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے ، عدالتوں کا احترام نہیں تو کوئی ہم سے بھی توقع نہ رکھیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.