آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا چین پہنچے پر شاندار استقبال ٗ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

چینی فوجی قیادت سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی میدان میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پیر 16 مئی 2016 18:19

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا چین پہنچے پر شاندار استقبال ٗ گارڈ آف آنر ..

راولپنڈی /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) پاکستان اور چین نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے چین کی فوجی و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف کو چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیاپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چین کے آرمی چیف جنرل لی زوچینگ سے ملاقات کی اورنئے آرمی ہیڈکوارٹر کے قیام پر چینی ہم منصب کو مبادکباد پیش کی ٗاجلاس میں دونوں ہمسایہ اور دوست ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے ‘تربیت کیلئے وفود کے تبادلے‘خفیہ معلومات کے تبادلے اور چائنہ پاک اقتصادری راہداری کے سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورچین کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی میدان میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔