’’ کچھ تو گناہوں میں لت پت ہیں، کچھ کے لباس سے فرشتوں کی خوشبو آتی ہے‘‘

‘ اصولوں، اخلاقیات اور احتساب کی بات کرنی ہے تو الگ الگ معیار اور الگ الگ پیمانے نہیں چلیں گے،تلنا ہے تو سب کو ایک ہی ترازو میں تلنا ہو گا،وزیراعظم کو قومی اسمبلی سے خطاب میں خوبصورت جملے کا استعمال پر بھرپور داد ، ارکان نے ڈیسک بجائے

پیر 16 مئی 2016 22:30

’’ کچھ تو گناہوں میں لت پت ہیں، کچھ کے لباس سے فرشتوں کی خوشبو آتی ہے‘‘

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران اس وقت ایوان میں خوبصورت جملے کا استعمال کرکے بھرپور داد وصول کی کہ یہ تاثر نہ دیاجائے کہ’’ کچھ تو گناہوں میں لت پت ہیں، کچھ کے لباس سے فرشتوں کی خوشبو آتی ہے‘‘ اصولوں، اخلاقیات اور احتساب کی بات کرنی ہے تو الگ الگ معیار اور الگ الگ پیمانے نہیں چلیں گے،تلنا ہے تو سب کو ایک ہی ترازو میں تلنا ہو گا، وزیراعظم کے ان الفاظ پر حکومتی ارکان نے زبردست ڈیسک بنا کر انہیں داد دی۔

سے کیااوراس دوران بالواسطہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید بنایا،عمران خان مسکراتے رہے،حکومتی بنچوں پر موجود ارکان تقریر کے دوران دونوں ہاتھوں سے ڈیسک بجاتے رہے۔

(جاری ہے)

حکومتی رکن میاں عبدالمنان اور وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر زیادہ پرجوش نظر آئے،جمشید دستی کی جانب سے وزیراعظم کی تقریر کے دوران رخنہ اندازی کرنے پر کیپٹن صفدر نے اپنی نشست پر کھڑے ہوکران کو چپ کرنے کا اشارہ کیا۔

پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لفظی تیر چلائے،جواب میں عمران خان مسکراتے رہے،حکومتی ارکان خطاب کے دوران زیادہ پر جوش نظر آئے،اپوزیشن ارکان میں سے جمشید دستی نے وزیراعظم کے خطاب کے دوران رخنہ اندازی کی اور اکا دکا تحریک انصاف کے ارکان بھی آوازیں لگاتے رہے۔