تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کالاہور پریس کلب کے سامنے پانامہ لیکس پر عمل نہ ہونے کے خلا ف احتجاجی مظاہر ہ

پیر 16 مئی 2016 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی صدر سلونی بخاری کی قیادت میں پارٹی کی خواتین عہدیداران اور کارکنان نے لاہور پریس کلب کے سامنے پانامہ لیکس پر عمل نہ ہونے کے خلا ف احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز، اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نواز شریف کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو ، نواز شریف استعفیٰ دو ، لوٹ مار کا قوم کو حساب دو جیسے نعرے لگائے ، مظاہرین نے سلونی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف قوم کو دھوکہ دینے کے بجائے فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں ، نواز شریف نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے کرپٹ وزیر اعظم نے ملک و قوم کا مستقبل تاریک بنا دیا ہے نواز شریف فوری طور پر قوم کی جان چھوڑ دیں ، تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہمار ا پر امن احتجاج جاری رہے گا ، نواز شریف کی کرپشن اور لوٹ مار پکڑی جا چکی ہے اور اسکا قوم کو حساب دیں نا کہ قوم کو اپنی داستانیں سنائے ، پاکستانی قوم شریف خاندان کی لوٹ مار کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے آ ج بھی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور حکمرانوں کے بچے اربوں روپے کے کاروبار کر رہے ہیں تحریک انصاف حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی جب تک وہ پائی پائی کا احتساب نہیں دے گی ۔