وزیر اعظم کے خاندان سمیت کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں
پاناما لیکس پر ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانے ہیں ، دھرنے والی جماعت اکیلی رہ جائے گی۔اسحاق ڈار
میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 15:56
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں ، پاناما لیکس پر ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانے ہیں ، دھرنے والی جماعت اکیلی رہ جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ، اپوزیشن سے مشاورت کے لئے تیار ہے ، ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانا ہیں ، حکومتی ٹی او آرزحتمی نہیں ، اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز تشکیل دیں گے ، معاملات پر مٹی نہیں ڈال سکتے ، وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی گہما گہمی میں پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ، دھرنےوالی جماعت اکیلی رہ جائےگی۔(جاری ہے)
اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2018 میں الیکشن جیت کر چارٹر آف اکانومی پر کامیاب رہیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تقسیم در تقسیم ہوتی جائےگی معاملہ کچھ بھی ہوپاکستان کی ترقی متاثرنہیں ہونی چاہیے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو ایوان میں احتساب کےلیے پیش کر دیا ہے، وزیرا عظم کے خاندان سمیت کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، یہ کسی ایک شخص کا معاملہ نہیں، سیکڑوں افراد کے نام سے متعلق چھان بین ہونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمیٹی میں دونوں ایوانوں سے اراکین لیے جائیں، پارلیمانی کمیٹی متفقہ ٹی او آرز بنائے گی، اپوزیشن کے ضابطہ کار پربھی غورہوسکتا ہے، پارلیمانی کمیٹی جوبھی فیصلہ کرے گی سب اسے قبول کریں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بگڑی ہوئی ملکی معیشت کوٹھیک کررہے ہیں، مٹی نہیں ڈال سکتے، 2018 کےانتخابات جیتنے کے بعد بھی متفقہ چارٹر آف اکنامی کے موقف پرقائم رہیں گے، ہرفورم پردعوت دی ہے کہ ہم سب چارٹرآف اکنامی پرمتفق ہوں، ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں، ٹیکسزکے نظام کو متعدل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.