ساہیوال،خاوند وں سے ناراض دو بیویوں ،دسویں جماعت کی طالبہ نے تعلیمی سلسلہ بند کرنے کی دھمکی پر زندگی کا خاتمہ کر لیا
منگل 17 مئی 2016 16:35
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) یہاں نواح میں گھریلو جھگڑو ں پر خاوند سے ناراض دو شادی شدہ لڑکیوں اور ایک دسویں جماعت کی طالبہ نے والدین کے تعلیمی سلسلہ بند کرنے سے دلبرداشتہ ہو کر سپرے پی کر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
(جاری ہے)
چک 9-135ایل کے ظہور احمد کی بتیس سالہ بیوی صغرں کا خاوند سے گھریلو مسائل پر جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے سرزنش کی تو صغرں نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لی جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئی۔
چک67ای بی کے پیر محمد کی ستائیس سالہ بیوی سدرہ نے گھریلو جھگڑے پر خاوند سے ناراض ہو کر گھر پر رکھی ہوئی زہریلی زرعی سپرے پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔موضع کھولری بہادر شاہ میں دسویں جماعت کی طالبہ حلیمہ نے والدین کی طرف سے میٹرک کے امتحان کے بعد تعلیمی سلسلہ بندکرنے پر احتجاج کرتے ہوئے گھر میں رکھی ہوئی زہریلی زرعی سپرے پی لی جس سے وہ بیہوش ہو گئی جسے ہسپتال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئی۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.